بجلی کی بندش بدستور جاری‘ کاروبار زندگی معطل‘ شہری عاجز آگئے

    بجلی کی بندش بدستور جاری‘ کاروبار زندگی معطل‘ شہری عاجز آگئے

  

میلسی (سپیشل رپورٹر) میلسی میں بجلی کی طویل ترین بندش سے شہری عاجز آ گئے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ہوگیا شہری پینے کے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

پانی کو ترس گئے میپکو کے شیڈول کے مطابق ساڑھے 10بجے سے شام ساڑھے4بجے تک بجلی کے پول اور تاریں لگانے کے لئے بجلی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن میپکو عملہ اس کی پابندی نہیں کررہا اور اپنی مرضی کے مطابق بجلی کی سپلائی دی جارہی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور ان کے کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں شہریوں نے شیڈول کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

بجلی بندش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -