کوئلے سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی ریسکیو نے قابو پالیا‘ ڈرائیور محفوظ رہا

  کوئلے سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی ریسکیو نے قابو پالیا‘ ڈرائیور محفوظ رہا

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ) جھنگ مظفرگڑھ روڈ پر علی پور شمالی اور مراد آباد کے قریب گزشتہ رات کوئلوں سے بھرے ٹرک میں ٹرک کے ٹائروں میں رگڑ کھانے کی وجہ سے(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

آگ لگ گئی۔ جس نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،یہ ٹرک بلوچستان کے علاقہ دْکی سے کوئلہ گوجرہ لیکر جا رہا تھا۔آتشزدگی کے واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل نے فوری طور پرموقع پر پہنچ کرریسکیو آپریشن کیا اور ریسکیو فائیٹرزنے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا،ٹرک نمبری ای اے 3055 میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور آگ پر بروقت قابو پانے کی وجہ سے ٹرک پر لدالاکھوں روپے مالیت کا کوئلہ بھی جلنے سے بچا لیا گیاتاہم ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔اس موقع پر ٹرک ڈرائیور دین فراز ولد خنان خان اور ٹرک مالک منان خان ولد بوستان خان نے ریسکیو1122 کی ٹیم کا فوری مدد کیلئے پہنچنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آتشزدگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -