مصائب وآلام قوموں کا امتحان ہوتے ہیں‘ مفتی خالد محمود ازھر

  مصائب وآلام قوموں کا امتحان ہوتے ہیں‘ مفتی خالد محمود ازھر

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)رمضان المبارک ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے،اپنے مستحق بہن بھائیوں کی بلاتفریق خدمت کریں،تمام مسث روزے اور تلاوت قرآن پاک کا خصوصی اہتمام کریں،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے توبہ استغفار کی کثرت اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ڈاکٹرز حضرات،علماء کرام کو مشورے دینے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ اپنے شعبے میں صرف کریں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈائریکٹر اسلامک(بقیہ نمبر63صفحہ6پر)

ریسرچ سنٹر خانیوال ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر نے اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام رمضان پیکج کی ترسیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مصائب وآلام قوموں کا امتحان ہوتے ہیں کورونا وائرس ایک سخت عالمی آزمائش ہے جس نے جدید دنیا کے تمام محققین کوحیران وپریشان کردیا ہے مادی وسائل سے مالا مال اور سائنسی ترقی کے دعویدار اپنے تمام تر وسائل جھونکنے کے باوجود اس وائرس کا علاج دریافت کرنے میں مسلسل ناکامی کے علاوہ تاحال کورونا وائرس کے حوالے سے کسی ایک نکتے پر متفق نہیں ہورہے ہر گزرتے لمحے نت نئی تحقیقات اور نئے انکشافات نام نہاد سپر پاورز اور آسمانوں پر کمندیں ڈالنے والوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان حالات میں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین توبہ استغفار کی ثاور علماء ومشائخ کی کی طرف سے ترتیب دی گء احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہی اس وائرس سے حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز حضرات علماء کرام سے کسی قسم کی اپیل کرنے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولیں اور عام مریضوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کا سائنسی علاج دریافت کریں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اپنے وسائل اپنے غریب بہن بھائیوں کی خدمت کے لئے وقف کردیں عوام رمضان المبارک کے قیمتی اوقات میں ملکی سلامتی کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دعاؤں کا اہتمام کریں۔

مصائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -