کس ٹم انٹیلی جنس نے 4ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں ایک ارب 90کروڑ کا سامان ضبط کیا

  کس ٹم انٹیلی جنس نے 4ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں ایک ارب 90کروڑ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور فیصل آباد ڈویڑن پر مشتمل ٹیموں نے ڈائریکٹر کسٹم آئی اینڈ آئی ڈاکٹر عدنان(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

اکرم کی ہدایت پر سمگلروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 107کاروائیوں میں ایک ارب 90کروڑروپے مالیت کا سامان قبضہ میں لے لیا جس میں کاریں، چھالیہ، پلاسٹک، سگریٹس، ٹائرز، ڈرائی فروٹ، کپڑا، ڈیزل، پٹرول اور موبل آئل سمیت متفرق اشیاء شامل ہیں۔ یکم جنوری تا22اپریل2020?ء کے دوران متفرق سامان اور گاڑیوں کی نیلامی سے 2ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کیا۔ مزید نیلامیاں کرکے اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہونیکا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق عالمی دباؤ کی وجہ سے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے باعث ڈائریکٹر کسٹم آئی اینڈ آئی ڈاکٹر عدنان اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رضا، انسپکٹرز عدنان چانڈیو، سینئر انسپکٹر محمد عمر، جمیل حیدر،محمد مبین، محسن شاہ، ارشاد پر مشتمل ٹیموں نے ملتان، فیصل آباد، صادق آباد اور ڈی جی خان میں سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹویوٹا کاریں، چھالیہ، پلاسٹک، سگریٹس، ٹائرز، ڈرائی فروٹ، کپڑا، ڈیزل، پٹرول اور موبل آئل سمیت متفرق اشیاء جس کی مالیت ایک ارب 90کروڑروپے ہے قبضہ میں لے لیں جبکہ یکم جنوری تا22اپریل2020?ء کے دوران نیلامی کرکے 2ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا۔ ڈائریکٹر کسٹم آئی اینڈ آئی ڈاکٹر عدنان اکرم نے تعیناتی کے دوران ڈویڑن میں عملے کی کمی کے باوجود ریکارڈ ریونیو حاصل کیاہے۔
سامان ضبط