7کیسز مثبت آنے پر ملتان کے 6علاقے سیل کرنیکی درخواست

      7کیسز مثبت آنے پر ملتان کے 6علاقے سیل کرنیکی درخواست

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) فوکل پرسن ریپڈ ریسپانس ٹیم ملتان نے اسٹنٹ کمشنر ملتان کو کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے پر 6 مختلف علاقوں کو سیل کرنے کی درخواست کر دی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے مراسلہ جاری، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سات مختلف علاقوں جن میں نقش بند کالونی، لاڑی اڈا ملتان، اڈا لاڑ ملتان، شاہ رکن عالم کالونی، (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

گجر کھڈا اور بستی لنگڑیال کے موضع امروٹ شامل ہیں انکی گلیوں کو سیل کر دیا جائے جہاں سے کورونا وائرس کے 7 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے علاقوں کو فوری سیل کر کے سپرے بھی یقینی بنایا جائے۔

درخواست

مزید :

ملتان صفحہ آخر -