کرونا سے متاثرہ اور مشتبہ 2مریض نشتر میں دم توڑ گئے

  کرونا سے متاثرہ اور مشتبہ 2مریض نشتر میں دم توڑ گئے

  

ملتان‘راجن پور (نمائندہ خصوصی‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج راجن پور کا رہائشی کورونا میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا، مجموعی طور پر کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 09ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں گزشتہ دو روز سے زیر علاج کورونا میں مبتلا 66 سالہ راجن پور کے رہائشینظام الدین شاہ نے جمعرات کی صبح دم توڑ دیا،جس کی میت کو تمام حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد راجن پور روانہ کر(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

دیا گیا،ادھر کورونا کے شبہ میں زیر علاج ایک خاتون مریضہ نے بھی دم توڑ دیا جس کی رپورٹ کا انتظار ہے،یوں یکم اپریل سے 23 اپریل کے درمیان مجموعی طور پر کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 09 ہو گئی ہے،08 مریضوں نے نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز اور 01 مریض نے برن یونٹ میں دم توڑا تھا۔دریں اثنا راجن پور نظام الدین کو سخت سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے آبائی علاقہ سے ملحقہ قبرستان میں دفن کردیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -