معروف صنعتکار شیخ احسن رشید کیلئے ایوان صدر سے تعریفی لیٹر

معروف صنعتکار شیخ احسن رشید کیلئے ایوان صدر سے تعریفی لیٹر

  

ملتان (نیوز رپورٹر) کرونا وائرس کے تدارک کے لئے بہترین کوششوں پر خطہ کے معروف صنعتکار شیخ احسن رشید کے لئے ایوان صدر سے تعریفی لیٹر جاری‘وز واش کے ڈس انفیکٹ سینیٹائزر Pulire کو کرونا کنٹرول کیلئے بہترین پراڈکٹ قرار دیدیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وز واش کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید کا کہنا تھا کہ Pulire ڈس انفیکٹ سینیٹائزر عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جو گھرکو(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

اندر سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ باہر سے بھی کرونا کے جراثیم کا صفایا کرتا ہے۔Pulire مساجد‘ گھروں‘ دفاتر‘ ہسپتال‘ ہوٹلز سمیت تمام عمارات کو سینیٹائز کرکے لوگوں کو کرونا جیسے جان لیوا وائرس سے بچاتا ہے اس میں استعمال ہونے والے تمام کیمیکلز EPA-USA سے تصدیق شدہ ہیں جس کا واضح ثبوت ایوان صدر سے سراہا جانا ہے۔Pulire سپرے جسم کے علاوہ فضا کو بھی ڈس انفیکٹ کرتا ہے اور فضا میں موجود جراثیم کا مکمل صفایا کرتا ہے اس سپرے کو لگانے والا شخص 3گھنٹے تک جراثیم سے محفوظ رہتا ہے جس سے کرونا وائرس کا پھیلا? روکنے میں خاصی مدد مل رہی ہے‘Pulireّڈس انفیکٹ سینیٹائزر کی صرف 2لیٹر کی بوتل ایک فیملی 10سے15روز تک استعمال کرسکتی ہے جس کی قیمت بھی نہایت مناسب ہے۔شیخ احسن رشید کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہئے کہ کلورین اور بلیچنگ جیسے مضر صحت کیمیکل والے محلول سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں کیونکہ کلورین ملا پانی سانس کے مسائل پیدا کرتا ہے اور کرونا وائرس بھی سانس پر حملہ کرتا ہے عالمی ادارہ صحت نے بھی کلورین اور بلیچنگ سے بچنے کی ہدایت کی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزی و غلہ منڈیوں‘ ہسپتالوں میں لگے ہوئے واک تھرو گیٹس میں استعمال کئے جانے والے غیر معیاری محلول لوگوں کو جلد کی بیماریوں میں مبتلا کررہے ہیں اور یہ وائرس کے کنٹرول میں بھی بالکل مفید نہیں اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ عالمی معیار کے مطابق تیار کردہ وز واش کا جراثیم کش محلول Pulire ہی استعمال کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -