محکمہ زراعت کا چھاپہ‘ لاکھوں مالیتی 167بوری جعلی کھاد برآمد

  محکمہ زراعت کا چھاپہ‘ لاکھوں مالیتی 167بوری جعلی کھاد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری کا کھاد کی دکان پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی 167بوری جعلی کنگ سپرفاس کھاد برآمد، لیبارٹری سے بھی جعلی ثابت،پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو کی مدعیت میں ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں قائم اسامہ ٹریڈرز کھاد ڈیلر عارف محمود کی دکان پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادود شبیر احمد (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

گشکوری نے جعلی کھاد کی شکایت پر اس کی دکان پر چھاپہ مارا تھا اور دکان سے کنگ سپرفاس کھاد کی بوریوں کو مشکوک جان کر ان کے سیمپل لیے تھے اور 167 بوری کھاد قبضہ میں لے لی تھی،پولیس کوٹ ادو نے اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادود شبیراحمد گشکوری کی مدعیت میں اسامہ ٹریڈرز کے مالک کھاد ڈیلر عارف محمود کے خلاف مقدمہ نمبر 167/20درج کرلیا تھا جبکہ گزشتہ روز اس کھاد کا لیبارٹری سے رزلٹ بھی موصول ہوگیا ہے جس میں جعلی کھاد ثابت ہوگئی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو نے پولیس تھانہ کوٹ دو کو موصول ہونے والے رزلٹ کے ساتھ دوبارہ استغاثہ بھیج کر کھاد ڈیلر محمود عارف کی گرفتاری کے لیے سفارش کردی ہے،اس بارے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے کہا کہ اگر دوران چیکنگ کسی بھی زرعی ادویات، کھاد، بیج فروخت کنندگان کی دوکانات یا پیسٹی سائیڈز ڈیلرز سے کوئی غیر معیاری، ناقص، جعلی اشیاء برآمد ہوئیں تو نہ صرف ان کے ڈیلرز کو سر بمہر کردیاجائیگا بلکہ متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا
جعلی کھا