ملتان:غلہ منڈی سے 7ہزار کلو سے زائد ملاوٹی مرچ و چائے برآمد

ملتان:غلہ منڈی سے 7ہزار کلو سے زائد ملاوٹی مرچ و چائے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی سے 7ہزار کلو سے زائد ملاوٹی مرچ و چائے برآمد‘ گڈز اڈا سیل کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی مرچ اور چائے کی ترسیل ناکام بنادی ہے۔ نیوغلہ منڈی میں احمد گڈز ٹرانسپورٹ سے 6 ہزار کلو سرخ مرچ اور ایک ہزار 275 کلو غیر معیاری چائے برآمد کرلی گئی۔مزید برآں 576 لیٹر روح افزا، 360 لیٹر نیسلے ریڈ گریپس اور 8 کاٹن ہاضمین کینڈی موقع پر تلف کردی گئی۔(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

اس حوالے سے ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان نواز میمن کا کہناتھا کہ چائے کی پتی اور سرخ مرچ کی تیاری میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔موقع پر کیے جانے والے ملاوٹی ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹو آنے پر احمد گڈز ٹرانسپورٹ کو سیل کر دیا گیاہے۔مزید جانچ کیلئے سرخ مرچ اور چائے کی پتی کے نمونے حاصل کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مضر صحت مصالحہ جات کے استعمال سے جگر، معدے اور آنت کے کینسر جیسی دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔عوام سے درخواست ہے کہ صحت دشمن عناصر کی نشاندہی کریں اورغیر معیاری اشیاء استعمال نہ کریں۔ملاوٹ مافیا کہیں بھی ہو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نرغے میں ہے۔
غلہ منڈی