نوبیاہتا دلہن سمیت حادثات میں 3افراد جاں بحق

  نوبیاہتا دلہن سمیت حادثات میں 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال‘لڈن‘ مظفر گڑھ‘ محسن وال (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے تفصیل کے مطابق ٍ ٹرک درخت سے ٹکرانے سے ڈائیور جاں بحق۔تفصیل کے مطابق نیشنل ہائی وے بائی پاس 128 والے موڑ کے قریب مزدا ٹرک درخت سے ٹکرا گیا حادثہ میں ڈرائیور محمد(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

اکمل سکنہ بہاولنگر جاں بحق۔ لڈن کے نواحی علاقہ آڑامنصور لڈن کے رہائشی موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی شہباز شیخ اور بیوی فوزیہ دربار حاجی شیر دیوان سے واپس گھر آرہے تھے کہ دربار فدا حسین کے قریب سامنے سے آتی تیزرفتار کار جاٹکرائی جس سے فوزیہ موقع پردم توڑ گئی اور اسکاخاوند شہباز شدید زخمی ہوگیاموٹرسائیکل سوار شہباز اور فوزیہ کی 5 دن قبل شادی ہوئی تھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پرپہنچی اور زخمی کو ڈی ایچ کیو وہاڑی پہنچایا لڈن پولیس نے کارسوار عارف والہ کے رہائشیوں کو حراست میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے موضع ڈیرہ ہیبت کا رھائشی نوجوان سلیمان ولد محمد ایوب قوم راجپوت دریائے چناب کے پتن رنگ پور کے مقام پر دریا پار کرتے ھوئے پاوں سلپ ھونے سے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ھو گیا ھے سلیمان کی نعش تاحال نہ مل سکی ھے ریسکیو 1122 ملتان اور پولیس تھانہ رنگ پور کی ٹیم کا سرچ آپریشن جاری ھے۔
حادثات