کرایہ مانگنے پر نادہندگان کا پی ایچ اے اہلکاروں پر دھاو ا‘ ایک زخمی

  کرایہ مانگنے پر نادہندگان کا پی ایچ اے اہلکاروں پر دھاو ا‘ ایک زخمی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) لیڈیز پارک گلگشت کے کرایہ داروں سے گزشتہ تین ماہ کا کرایہ وصول کرنے کیلئے جانے والی ٹیم پر نادہندہ دکانداروں نے دھاوا بول دیا،ریکوری اہلکار شاہد کامران زخمی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرا تھارٹی انتظامیہ نے تشدد کے مرتکب دکانداروں پر اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ متعلقہ تھانہ کو بھجوا دیا۔تفصیل کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچرا تھارٹی ملتان کی جانب سے خصوصی ریکوری ٹیم لیڈیز پارک گلگشت کے گزشتہ تین ماہ کے نادہندہ کرایہ داروں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

سابقہ کرایہ وصول کرنے کیلئے پہنچی تو موقع پر موجود چند شرپسند کرایہ داروں نے ریکوری ٹیم کو یرغمال بناتے ہوئے حملہ کردیا جس میں ریکوری اہلکار شاہد کامران زخمی ہوگیا جبکہ ٹیم میں شامل دیگر اہلکاروں کے کپڑے پھٹ گئے بعدازاں مذکورہ کرایہ داروں نے صورتحال کی خرابی کے پیش نظر قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے احتجاجی مظاہر ہ شروع کردیا تاہم پی ایچ اے مارکیٹنگ برانچ کے افسروں نے موقع پر پہنچ کراپنے اہلکاروں کی جان بخشی کرائی پی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق ریکوری ٹیم پر حملہ کے مرتکب افرادکیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ متعلقہ تھانے کو بھجوایا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دھاوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -