امیرجماعت اسلامی کی نشترہسپتال آمد ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف میں این95ماسک اورحفاظتی سامان تقسیم کیا

  امیرجماعت اسلامی کی نشترہسپتال آمد ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف میں ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں جماعت کورونا کے خلاف مسلسل میدان عمل میں موجود،سراج الحق کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کا دورہ،ڈس انفیکشن ٹنل سمیت این (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

نائنٹی فائیو ماسک اور حفاظتی سامان کی بڑی کھیپ نشتر یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی,پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،سراج الحق نے ڈاکٹروں اور میڈیا کی خدمات کو سراہا تفصیل کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں پوری جماعت مسلسل میدان عمل میں موجود ہے،اس حوالے سے جمعرات کے روز سراج الحق ملتان پہنچے جہاں انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے ان کا استقبال کیا،سراج الحق نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پر موجود طبی عملہ کی حفاظت سب سے ضروری ہے،کیونکہ کورونا کو اللہ کے اذن سے انہی فرنٹ لائن ہیروز کی وجہ سے شکست دی جا سکتی ہے،اس موقع پر سراج الحق نے این 95 ماسک،پی پی ایز اور ڈس انفیکشن ٹنل یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کی اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج اوردیگر ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،سراج الحق نے پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا یہ کورونا کی وبا کے دوران طبی عملے اور میڈیا نمائندوں کا کردار مثالی رہا ہے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے جماعت اسلامی کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،ادھر روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تمام ملک وقوم کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

نشتر آمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -