نشترہسپتال انتظامیہ نے15ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لیبرکمپلیکس قرنطینہ میں لگادی

      نشترہسپتال انتظامیہ نے15ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لیبرکمپلیکس قرنطینہ میں لگادی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)میڈیکل سپریٹینڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان نے 15 ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لیبر کمپلیکس قرنطینہ میں لگا دی، روزانہ کی بنیاد پر ایک ڈاکٹر لیبر کمپلیکس قرنطینہ کا دورہ کرے گا، جبکہ اپنی رپورٹ ایم ایس آفس جمع(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

کرائے گا، تفصیل کے مطابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان کو لیبر کمپلیکس قرنطینہ میں سینیر ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگانے کے احکامات دیئے تھے، جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ایم ایس کی جانب سے 15 مختلف ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ایک ڈاکٹر آج سے قرنطینہ کا دورہ کرے گا، جسے نشتر ہسپتال ملتان کی جانب سے سرکاری گاڑی دی جائے گی، ڈاکٹرز اپنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ایم ایس آفس میں بھی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

ڈیوٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -