ڈیرہ‘ رمضان المبارک کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان فائنل‘ اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹیاں تفویض

  ڈیرہ‘ رمضان المبارک کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان فائنل‘ اہلکاروں کی بائی نیم ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان المبارک کے لئے سیکیورٹی پلان جاری، 338 عبادت گاہوں پر بائے نیم ڈیوٹی لگا دی گئی سینکڑوں پولیس اہلکاروں اور ویلنٹیئرز اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے رمضان المبارک کی آمد پر خصوصی گفتگو کے دوران بتائی ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے نماز و نماز تراویح کے لئے جاری کردہ ہدایت پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مضان المبارک میں فرزندان اسلام کو فول پروف سیکورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق سحر و افطار، نماز تراویح اور نماز پنجگان پر عمل درآمد کا نفاذ ہر صورت ضروری ہے رمضان المبارک میں عبادت گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرتے ہوئے سینکڑوں پولیس اہلکاروان اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے سحر و افطار کے وقت گشت کو موثر بنایا جائے گا جبکہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے اور جانے والوں کی مکمل مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ رمضان احترام آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور نقص امن کا باعث بننے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ممبران امن کمیٹی بھر پور تعاون کریں ڈی پی او نے کہا کہ پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض منصبی انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ،لیڈیز پولیس اور پولیس موبائل کے دستے مسلسل گشت کناں رہیں گے جبکہ شہر بھر کے مقامات پر ضلع پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ عوام الناس کو بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہوئے مشکوک اور شرپسند عناصر کے بارہ میں اطلاع ریسکیو 15، مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کے کنٹرول روم کے فون نمبر 0649260113 پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

سکیورٹی پلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -