نشتراورطیب اردگان ہسپتال میں زیرعلاج 27ڈاکٹرز3نرسز،پیرامیڈیکس سمیت اہل خانہ کوروناسے تندرست ہونے پرڈسچارج

نشتراورطیب اردگان ہسپتال میں زیرعلاج 27ڈاکٹرز3نرسز،پیرامیڈیکس سمیت اہل ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لئے بڑی خوش خبری،نشتر ہسپتال کے کورونا میں مبتلا مزید 27 (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ڈاکٹر 03 نرسز اور پیرا میڈیکس سمیت ان کے اہل خانہ بھی کورونا سے صحت یاب ہو کر ڈسچارج،پاکستان میڈیکل ایسوس ایشن،ینگ نرسز پیرا میڈیکس کا اظہار تشکر تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے 27 ڈاکٹرز 03 نرسز اور 05 پیرا میڈیکس کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ ایک نرس امبر شفی کے دو بھائی وسیم اور مرسلین جبکہ پیرا میڈیک جاوید کی بیٹی بھی کورونا سے متاثر ہوئی تھی جبکہ ایک ڈاکٹر کا بھائی بھی کورونا سے متاثر ہونے والوں میں شامل تھا تاہم اب گزشتہ چار روز کے دوران 34 افراد پر مشتمل طبی عملے اور انکے دیگر اہل خانہ کو نشتر ہسپتال اور رجب طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری صائمہ یامین،نورین اور دیگر کی جانب سے وارڈ سے ڈسچارج کرتے ہوئے تمام فرنٹ لائن ہیروز کو سلامی پیش کی گئی جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں وفد نے تمام صحت یاب ہونے والے ڈاکٹروں نرسز اور پیرا میڈیکس کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ نشتر پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن شاہین یونٹی کے صدر رانا عامر نے تمام پیرا میڈیکس اور انکے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈسچارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -