میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 142بجلی چور دھرلیے

  میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 142بجلی چور دھرلیے

  

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 142بجلی چورپکڑلئے۔2لاکھ18ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر32لا کھ13 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ایک مقدمہ (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

درج۔21اپریل 2020?ء کو ملتان میں 23گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو34772یونٹس چوری کرنے پر569866 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14گھریلوصارفین کو11727یونٹس چوری کرنے پر176369روپے جرمانہ،وہاڑی میں 14گھریلو،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو68716یونٹس چوری کرنے پر836260روپے جرمانہ، بہاولپور میں 12گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو22362یونٹس چوری کرنے پر378978روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 18 گھریلوصارفین کو21430یونٹس چوری کرنے پر309314روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 20گھریلو صارفین کو17764یونٹس چوری کرنے پر293999روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17گھریلوصارفین کو16422یونٹس چوری کرنے پر228955روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 8گھریلوصارفین کو6852یونٹس چوری کرنے پر113760روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلوصارفین کو18061یونٹس چوری کرنے پر306813روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -