ملتان: ڈائریکٹرز آگئے‘ ڈی ای اوز اپنے دفاترسے بے دخل

  ملتان: ڈائریکٹرز آگئے‘ ڈی ای اوز اپنے دفاترسے بے دخل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرز کے آجانے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزاپنے دفاتر سے بے دخل‘بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف سکولزسسٹم کے تحت ڈائریکٹر سیکنڈری سلیم شاہد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری سعید احمد لنگڑیال اور ڈائریکٹر ایلمنٹری پرویز اقبال نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری طارق حبیب فاروقی کا کمرہ سنبھال لیا جس پردونوں ڈی ای اوز اپنے کمروں سے بے دخل ہو گئے اور ڈی ای او ایلمنٹری طارق حبیب فاروقی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلمنٹری سٹی میاں خالد عالم کے کمرے میں شفٹ ہو گئے جس پر ڈپٹی ڈی ای او میاں خالد عالم کو سی ای او آفس میں ایک کمرے میں اپنا آفس شفٹ کرنا پڑا جبکہ ڈی ای او سیکنڈری سعید احمد لنگڑیال نے اپنا آفس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رانا ولایت علی کے کمرے میں شفٹ کرلیا ہے۔رانا ولایت علی یکم مئی کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ب

بے دخل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -