نجی سکولز فیسیں‘مہینہ گزر گیا‘حکومت نے والدین کو نئے چکر میں ڈال دیا

    نجی سکولز فیسیں‘مہینہ گزر گیا‘حکومت نے والدین کو نئے چکر میں ڈال دیا

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے نجی سکولز کی فیسوں میں کمی کے معاملے میں بچوں کے والدین کو ایک نئے چکر میں ڈال دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کو ایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے پہلے اعلان کیا کہ نجی تعلیمی ادارے ایمرجنسی کی کیفیت میں طلبا وطالبات کے والدین کو ریلیف دیتے ہوئے ان چھٹیوں کی نصف فیس وصول کریں گے لیکن اس اعلان پر عملدرآمد نہ کیا اور اس کے بعد یوٹرن لیتے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ہوئے اعلان کیاکہ نجی تعلیمی ادارے 20فیصد کم فیس لیں گے مگر اس پر بھی عملدرآمد نہ کیا اور لیت و لعل سے کام لیا گیا۔پھر نجی سکولز کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا حکومتی نوٹیفکیشن گردش میں آگیامگر بعد میں کہاگیا کہ یہ جعلی نوٹیفکیشن ہے۔ اب پھرفیسوں میں 20فیصدکمی کا حکومتی نوٹیفکیشن آگیا ہے۔ طلبا وطالبات کے والدین نے اس صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ نجی سکولز کی فیسوں میں کمی کے اعلان پر فوری عملدرآمد کرایاجائے محض ڈنگ ٹپاؤ کام نہ کیاجائے۔

نجی سکولز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -