زکریا یونیورسٹی کا تیار کردہ ہینڈ سینیٹائزرنشتر و دیگر ہسپتالوں کو فراہم

  زکریا یونیورسٹی کا تیار کردہ ہینڈ سینیٹائزرنشتر و دیگر ہسپتالوں کو فراہم

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)شعبہ فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کروونا وائرس کے خلاف اعلی کاوش کا مظاہرہ کررہا ہے اورشعبہ فارمیسی نے اعلیٰ معیار کا ہینڈ سینیٹائزرجو کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن کے فارمولے کے مطابق ہے بناکر یونیورسٹی کے ملازمین، اساتذہ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ملتان، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خانیوال، حکومت پنجاب کے کروونا سنٹرز، طیب اردگان ہسپتال، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور نشتر ہسپتال ملتان کو مہیا کیا ہے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

شعبہ فارمیسی کے اساتذہ طلبہ اور سٹاف کی خدمات پر حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ شعبہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں جاری رکھے گا. حکومتی اعلیٰ حکام اور سماجی حلقوں نے بھی شعبہ فارمیسی کی اس کاوش کو سراہا ہے. شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ اور پروجیکٹ انچارج ڈاکٹر محمد حنیف نے ایک ملاقات میں بتایا ہے کہ فارماسسٹ اور فارمیسی شعبہ ہیلتھ کی ٹیم کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں. مزید برآں شعبہ فارمیسی بہت جلد ناک کے قطرے اور Mouth Wash خود بناکر عوام کو مہیا کرے گا.

سینی ٹائزر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -