چھوٹے کاشتکاروں کو رقم کی ترسیل کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے‘ احمد علی کمبوہ

  چھوٹے کاشتکاروں کو رقم کی ترسیل کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے‘ احمد علی کمبوہ

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر)سیکرٹری ریگولیشن پنجاب احمد علی کمبوہ نے تحصیل تونسہ شریف کے گندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا. کاشتکاروں کو دی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ بار دانہ کے اجراء اور گندم خریداری کے عمل کا معائنہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف اوردیگر موجود تھے. سیکرٹری ریگولیشن پنجاب نے تونسہ اور ریتڑہ کے گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کرسیوں کی مناسب فاصلے پر ترتیب، ہاتھ دھونے کیلئے سینیٹائزر، صابن او ردیگر حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ گندم خریداری مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے. سنٹرز پر کاشتکاروں کو عز ت و تکریم دینے کے ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایات پر چھوٹے کاشتکاروں کو موقع پر ادائیگی کے ساتھ رقم کی ترسیل کے عمل کو تیز کر د یاگیاہے. غیر ضروری شرائط ختم کر دی گئی ہیں. کاشتکار خریداری مراکز پر آئیں اور عزت و تکریم کے ساتھ اپنی اجناس کا بہتر معاوضہ حاصل کریں.

علی کمبوہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -