سیکر ٹری خوراک وقاص علی کا گندم خریداری مرکز کا دورہ‘ سہولیات کا جائزہ لیا

      سیکر ٹری خوراک وقاص علی کا گندم خریداری مرکز کا دورہ‘ سہولیات کا جائزہ ...

  

ہارون آباد (نامہ نگار) وقاص علی محمود سیکرٹری خوراک پنجاب نے ہارون آباد میں گندم کے خریداری مرکز کا دورہ کیا، اور خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو دستیاب سہولتوں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

اور کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم ہماری فوڈ سیکیورٹی کے لیے اہم ترین کیش کراپ ہے اور کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری اور پیمنٹ میں کوئی دشواری نہیں آنے دیں گے، ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگرمیں محکمہ خوراک پنجاب کا خریداری ہدف تین لاکھ پچپن ہزار سات سو باون میٹرک ٹن ہے جس کے لیے بائیس خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں ہارون آباد میں 7، چشتیاں میں 9، فورٹ عباس میں 6 مراکز ہیں۔وقاص علی محمودسیکرٹری خوراک نے مزید کہا کہ گندم کے حکومتی مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے بعد ٹارگٹ کو مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے، بعد ازاں سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود نے شام گئے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد شعیب خان جدون کے ہمراہ ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی اور ضلع میں گندم کی خریداری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر ضلع میں گندم کی خریداری کے انتظامات اور ابتک کی پیش رفت کا جائزہ لیا،اجلاس میں سیکرٹری خوراک وقاص علی محمود نے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرینس ہے، ضلع اجلاس میں سیکرٹری خوراک پنجاب نے ڈسٹرکٹ میں گندم کی خریداری پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو بہت سراہا۔

سیکرٹری خوراک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -