کسانوں سے گندم کا ایک ایک خوشہ خریدا جائیگا‘محمد ندیم قریشی

کسانوں سے گندم کا ایک ایک خوشہ خریدا جائیگا‘محمد ندیم قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک خوشہ خریدا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کیے گئے خریداری مراکز ز پر انہیں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کسان اپنی فصل کو مڈل مین کے بجائیان مراکز پر لے کر آئیں،انہیں ان کا بروقت معاوضہ ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز پر شفاف انداز میں خریداری کو ممکن بنایا گیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

آر سنٹر سٹیل سائیلوز میں گندم کی خریداری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز منیس،ایوب قادری، سید مختیازیدی،عزیر لابر اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کاشتکاروں کو ان کی فصل کا بروقت معاوضہ ادا کیا جائے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کو بھی کا شتکاروں کی مشکلات کا احساس ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے تمام خریداری مراکز پر ایماندار سٹاف تعینات کیا ہے،انہیں کاشتکاروں کے مفادات عزیز ہیں۔انہوں نے ہی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر گندم خریداری کے عمل کو شفاف بنایا ہے ہے اوریہ تمام کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ خریداری مراکز پر کسی قسم کی کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اگر اس بارے میں ہمیں شکایات موصول ہوئیں تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا ئیں گے۔
ندیم قریشی