مستحق افراد سے فراڈ‘ امداد ی رقوم دینے والے 2ریٹیلر گرفتار

  مستحق افراد سے فراڈ‘ امداد ی رقوم دینے والے 2ریٹیلر گرفتار

  

جتوئی (نمائندہ پاکستان) جتوئی کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار خان میں گزشتہ روز احساس کفالت پروگرام کے سنٹر پر مستحق افراد سے فراڈ کا انکشاف، غربت اور بھوک سے تنگ مستحق غریب افراد سے فراڈ کرنیوالے ریٹیلرز سنٹر پر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،تھانہ بیٹ میر ہزار خان پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے بیٹ میر ہزار خان میں غربت اور بھوک سے تنگ مستحق غریب افراد کے ساتھ(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

احساس کفالت پروگرام کے سنٹر پر امدادی رقم دینے کی بجائے ریٹیلر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرلیتا تھااور ریٹیلر مستحق افراد کو بائیو میٹرک کرانے کے بعد امدادی رقم دینے کی بجائے واپس بھیج دیتا تھا جس کو فراڈ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہیجبکہ احساس کفالت پروگرام سنٹر پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنظیر انکم اسپورٹ پروگرام راشد ظفر نے دورہ کیا تو مستحق افراد کے ساتھ فراڈ کا انکشاف ہوا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد ظفر کی مدعیت میں دو ریٹیلرز محمد ساجد اور صغیر احمد کو گرفتار کرکے تھانہ بیٹ میر ہزار خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فراڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -