رہائشی اور کمرشل کالونی بناکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  رہائشی اور کمرشل کالونی بناکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے رہائشی اور کمرشل کالونی بناکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا مزید 6 روزہ جسمانی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام نے گرفتار ملزم محمد بلال کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم کے خلاف 16 مئی 2019 کو تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے آفیسرز کالونی صادق آباد بنانے کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے اور کالونی کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید رقم ہتھیانے کے درپے تھا۔ ملزم تفتیش کے دوران مفرور رہا جس پر ڈی جی نیب ملتان نے 12 ستمبر 2019 کو ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ملزم کو 13 اپریل کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا اب مزید تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
ریمانڈ منظور