محسن وال‘ مضر صحت دودھ بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی‘ ملزمان فرار

  محسن وال‘ مضر صحت دودھ بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی‘ ملزمان فرار

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان‘نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی بڑی کاروائی،جعلی مضرصحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،جعلی دودھ تیار کرنے والی مشینریزاور کیمیکلز برآمد،تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ایک بڑی کاروائی گئی،مشرقی سٹی گیٹ کے قریب جعلی اور مضر صحت وودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر،جعلی دودھ تیار کرنے والی مشینریز،کیمیکلز و دیگر سامان کو قبضہ میں لیکر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

تھانے منتقل کردیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بتایا کہ چیچہ وطنی میں اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے7ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد کیا تھاجس کی معلومات کی شیئرنگ کی بنیاد پر ہم نے یہ کاروائی کی ہے،کئی روز سے ہم اس پر کام کر رہے تھے،ہماری معلومات کے مطابق یہاں پر جعلی کھلا دودھ تیار کرکے پورے پنجاب میں سپلائی کیا جاتاہے،اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دوران کاروائی موقع سے کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے،اسلئے جلد ہی اُنکو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اُنکا مزید کہنا تھاکہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق ہے لٰہذا ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مضر صحت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -