40سالہ شخص کا ٹرین تلے آکر اقدام خود کشی‘ ٹانگیں کٹ گئیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  40سالہ شخص کا ٹرین تلے آکر اقدام خود کشی‘ ٹانگیں کٹ گئیں تشویشناک حالت میں ...

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)بستی کیوڈ چک 99کے 40سالہ شخص محمد یوسف ولد غلام قاسم گھریلو ناچاقی کی وجہ سے چک چار کے قریب لنڈا پھاٹک پرلاہور سے کراچی جانے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

والی ایمپٹی ٹرین کے سامنے لیٹ گیا جس کی وجہ سے اس کی ایک ٹانگ مکمل طور پر کٹ کر علیحدہ ہوگئیجس کی اطلاع پھاٹک عملہ نے ریسکیو 1122کودی۔جہاں موقع پر 1122نے طبی امداد فراہم کی اور فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔جہاں اس نے صحافیوں کو بتایا کہ میری گھر والوں سے ناچاقی ہوئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے اپنی جان د ینے کی کوشش کی۔آخری اطلاعات کے مطابق محمد یوسف کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور سے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا ہے۔

اقدام خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -