بیرون ملک مقیم پاکستانیوں با الخصوص باجوڑ باشندوں کو واپس لایا جائے، شوکت اللہ

  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں با الخصوص باجوڑ باشندوں کو واپس لایا جائے، شوکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ملک چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں پاکستانیوں اور خصوصاً باجوڑ کے لوگوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کی جائے تاکہ وہ اپنے خاندان والوں کیساتھ گھروں پر رمضان المبارک گزارسکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور خصوصاً باجوڑ کے لوگ جو واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں ان کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا بندوبست کیاجائے۔ ان کی سکریننگ کرکے واپس پاکستان لایا جائے تاکہ وہ اپنے پیاروں کیساتھ رمضان المبارک گزار سکیں۔