حکمران انصاف کو یقینی بنائیں، یہی رمضان کا پیغام ہے‘ فائق شاہ

حکمران انصاف کو یقینی بنائیں، یہی رمضان کا پیغام ہے‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ جس معاشرے سے انصاف اُٹھ جائے وہاں انتشار، مصائب اور نفرت عام ہوجایا کرتی ہے، بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو یکساں انصاف کی اہمیت سمجھ نہیں آتی، عوام انصاف کیلئے ترستے اور ظلم کا نشانہ بنتے رہتے ہیں جسکی وجہ سے آزمائشیں اور وبائیں نازل ہوتی ہیں، حکمران رمضان المبارک میں قومی عہد کو نبھائیں تاکہ پوری قوم ایک آواز بن کر پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کرے، اُنہوں نے کہا کہ تمام ادارے اسی ملک پاکستان کے ہیں آرمی چیف کے اس بیان کہ فوج تمام اداروں کے ساتھ مل کر کرونا وبا میں کام کرے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ آٹا، چینی اور اب بجلی منصوبوں میں کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام ہیں، بے رحم احتساب اور انصاف ہی عوام کو اطمینان دے گا، حکمران بڑوں کو بچانے اور کمزوروں کو سزا دلانے کے نظریئے سے باز آئے گی تو انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، ورنہ یہ سب کہانیاں ماضی کی طرح دفن ہو جائیں گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -