پبی،سیکرٹری ہاؤسنگ اور اے ڈی سی کا دورہ

پبی،سیکرٹری ہاؤسنگ اور اے ڈی سی کا دورہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) صوبائی حکومت کی احکامات کے مطابق آج دوسرے دن بھی ضلع نوشہرہ کے مختلف صنعتوں کا دورہ۔تفصیلات 23 اپریل کو 2020 کو سیکرٹری ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ داود خان, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر, انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر اور لیبر ڈیپارٹمنٹ نے مختلف صنعتوں کا دورہ کیا۔ تاکہ کورونا کی عالمی وباء کے تناظر میں حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اس ضمن میں صنعتوں کے لئے جاری شدہ ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لیمٹڈ, یونیسہ فارماسیوٹیکل یونٹ اکوڑہ خٹک, عسکری سیمنٹ فیکٹری نظامپور اور اکوڑہ خٹک, حکیم آباد لیبر کالویز کے ڈس انفیکشن واک ترو گیٹس, سینٹائزرز, مزدوروں کے لئے ماسک, گلوز, سماجی فصلہ, 50 سال سے ذائد عمر اور بیمار مزدوروں کے لئے داخلہ پر پابندی اور دیگر احکامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے تمام کارخانوں اور صنعتی پیداواری یونٹس میں ایس او پیز اور صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد پر کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کئیں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کا مرتب ہونے والے یونٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -