بوم بوم شاہد خان آفریدی کی کاٹلنگ آمد، لاک ڈاون سے متاثرہ 700خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم

بوم بوم شاہد خان آفریدی کی کاٹلنگ آمد، لاک ڈاون سے متاثرہ 700خاندانوں میں فوڈ ...

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)بوم بوم شاہد خان آفریدی کی کاٹلنگ آمد، لاک ڈاون سے متاثرہ 700خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم، فوڈ پیکج شاہد خان آفریدی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے مشترکہ کاوشوں کے بدولت عمل میں لایا گیا۔ شاہد خان آفریدی کی کاٹلنگ آمد پر غزالی سکول اینڈ کالج کاٹلنگ کے ایم ڈی تاج ملوک اور الخدمت رضاکاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہمارے ملک میں عام آدمی کو گوں ناگوں مشکلات درپیش ہیں۔ ان مسائل کا ادراک کرتے ہوئے چند لاکھ سے شاہد خان افریدی فاونڈیشن کی داغ بیل ڈالی۔ فاونڈیشن ایجوکیشن اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر کام کررہے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے فاونڈیشن نے لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کی داد رسی کی ٹھان لی۔ آج کاٹلنگ میں فوڈ پیکج دیا گیا اور یہ سلسلہ رواں دواں ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے اس کار خیر میں مصروف رہا ہوں۔ اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اپ لوگ کورونا کے پروٹوکول کا خیال رکھیئے اور خود کو محفوظ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -