صوابی، تجاوزات کی آڑ میں توڑ پھوڑ کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

صوابی، تجاوزات کی آڑ میں توڑ پھوڑ کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی سٹی میں تجاوزات کی آڑ میں فروٹ اور سبزیوں کی ہتھ ریڑیاں اُٹھانے، توڑ پھوڑ کرنے اور لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کے خلاف تمام دوکانیں اور مارکیٹیں بطور احتجاج جمعرات کے روز بند رہی۔دوکانداروں نے مطالبہ کیا کہ اے سی صوابی کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے ورنہ ضلع بھر میں احتجاج کا دائرہ پھیلا یاجائیگا متاثرہ دوکانداروں نے بتایا کہ گذشتہ شام پیشگی نوٹس کے بغیر اے سی صوابی کی ہدایت پر ٹی ایم اے نے پولیس کے ہمراہ بازاروں سے ریڑھیاں اُٹھا کر ٹی ایم اے آفس منتقل کردی گئی جہاں اسے توڑ کر اس میں موجود فروٹ، سبزیاں و دیگر سامان کو نقصان پہنچایا گیا جس کی لاکھوں روپے مالیت بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے بھائی ایم پی اے عاقب اللہ کا تعلق اس حلقے سے ہے انہیں فوری طور پر اس اقدام کے خلاف عملی کر دار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر متاثرہ دوکانداروں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائیگا جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام پر ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -