ہنگو تھانہ صدر پولیس نے سمگلنگ میں ملوث اورکزئی پولیس اہلکارکوگرفتارکرلیا

  ہنگو تھانہ صدر پولیس نے سمگلنگ میں ملوث اورکزئی پولیس اہلکارکوگرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو تھانہ صدر پولیس نے سمگلنگ میں ملوث اورکزئی پولیس اہلکارکوگرفتارکرلیاہے.تھانہ صدرکیعلاقیزرگیری میں سپیشل ناکہ بندی کے دوران موٹرکارکیخفیہ خانوں سے غیرقانونی کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد کرکیپولیس اہلکارکوسرکاری مہمان بنالیاگیا.ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اسدزبیرخان نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈی پی اوشاہداحمدخان کوخفیہ ذرائع سیاطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت ضلع اورکزئی سے ہنگو غیرقانونی کارتوس کی بھاری کھیپ سمگل کی جارہی ہے جس پرڈی پی اونے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک دیاتھا جس پرملزم کی گرفتاری کیلئے ان کی قیادت میں ایس ایچ اوصدرمخمودخان'انچارج چوکی کاہی عابدوسیم خان نیزرگیری روڈ پرسپیشل ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس اثناء میں ضلع اورکزئی کی جانب سے آنیوالی موٹرکار نمبرBF6098کوبغرض چیکنگ روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران موٹرکارکے کے خفیہ خانوں سے پلاسٹک بوری میں چھپائے گئے غیرقانونی کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد کرکے سمگلنگ میں ملوث اورکزئی پولیس اہلکارکرامت شاہ ولدجانشاہ خان سکنہ ضلع اورکزئی ایجنسی کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا'جوضلع اورکزئی سے زرگیری کے راستے کارتوس کی بھاری کھیپ ہنگوسمگل کرنیکی کوشش کررہاتھا۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرتے ہوئے حراست میں لئے گئے اورکزء پولیس اہلکارکو فوری طور پر تھانہ صدرمنتقل کردیاہے جہاں انکے خلاف کارتوس کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ملزم سے تفتیش کاعمل شروع کردیاگیاہے جس میں ملزم سے مزید اہم انکشافا ت متوقع ہیں۔جبکہ دوسری کاروائی میں انچارج چوکی کاہی عابدوسیم خان نے معمول کی گشت کیدوران زرگیری میں بامسلح شخص سے کلاشنکوف برامدکرکے قبضے میں لیلیاہے.پولیس نیزیرحراست ملزم کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کیجرم کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے.