دیرلویر میں کورونا سے مزید تین مریض صحت یاب

دیرلویر میں کورونا سے مزید تین مریض صحت یاب

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ)دیرلویر میں کورونا سے مزید تین مریض صحت یاب ہو گئے،صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 19جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد35ہو گئی،ڈپٹی ڈایچ او ڈاکٹر ار شادروغانی کے مطابق زیارت تالاش میں مذکورہ بیماری سے متاثرہ دو مریضوں اور کوٹو میں ایک مریض کا ٹسٹ نیگیٹو آنے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19ہو گئی،جس کے بعد کوٹو کا علاقہ کلیر قرار جبکہ زیارت تالاش کے ایک مریض کا ٹسٹ رزلٹ آنا ابھی باقی ہے،جس کے بعد زیارت کو بھی کلیر قراردیا جا ئیگا،علاوہ ازہ وزارت داخلہ کے جانب سے موصلہ لسٹ میں 3473افراد کو سکرین جبکہ مختلف انٹری پواینٹس پر650افراد کی سکرینگ کی گئی ہے،علاوہ ازیں مزید 54 مریضوں کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -