پشاور،دیر بالا کے رہائشی کا جائیدا د پر قبضہ کیخلاف احتجاجی کیمپ
پشاور (سٹی رپورٹر) دیربالا تیمرگرہ کے رہائشی حسین اللہ ولد خلیل اللہ نے علاقے کے بااثر شخص کی جانب ان کی جائیداد پر قبضے اوراس معاملے میں ایف آئی آر کے عدم اندراج کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔ حسین اللہ نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر ان کی مختلف مقامات میں واقع دس کنال وراثتی جائیداد پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہا ہے 2013 میں ان کیخلاف ایف آئی آر ہوئی لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ڈی آئی جی سوات نے 2019 ء میں ان کی درخواست پر انکوائری کی جس میں یہ ثابت ہوا کہ میں حق پر ہوں لیکن پولیس ان کیخلاف کارروائی نہیں کررہی اس بارے میں آئی جی خیبر پختونخواکو بھی درخواست دی ہے لیکن اس پر کارروائی نہیں ہورہی پشاور ہائیکورٹ میں بھی اس معاملے میں کیس زیر سماعت ہے کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کی جارہی انہوں نے وزیر اعلیٰ، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکا م سے اپیل کی کہ اس معاملے میں انہیں انصاف فراہم کریں اوران کی جائیدادپر قبضہ جمانے کی کوششوں کو روکا جائے۔