صوابی،مختلف وارداتوں کے دوران 2 افراد جاں بحق
صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ محمد سعید سکنہ مانیری پایاں نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے فضل اکبر پر مبینہ طور پر مصری خان اور سلیم خان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ رپورٹ میں وجہ قتل تنازغہ رشتہ بیان کی ہے۔ دریں اثناء احمد فراز سکنہ تورڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب ایک نامعلوم نقا ب پوش ملزم نے ان کے گھر داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ان کا چچا زاد سردار علی موقع پر جاں بحق جب کہ وہ اپنی ہمشیرہ سمیت گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ملزم اور وجہ عناد معلوم نہیں پولیس نے الگ الگ ایف آئی آ ر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔