اداکارہ و گلوکارہمیگھا کا نیا کلام”بندیا مٹی دیا“ ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ میگھا جی کا نیا مشترکہ کلام”بندیا مٹی دیا“ کو ریلیز کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس مشترکہ کلام کو گذشتہ روز میگھا جی کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے اس کلام کی شاعری علی بخاری کی میوزک طارق طافو نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر،کیمرہ مین اور ایڈیٹر سلیم خان ہیں۔اس کلام کی کوریو گرافی وقاص علی اور ذیشان علی جانو نے کی ہے۔اس کلام میں میگھا جی کا ساتھ نامور موسیقار و گلوکار طارق طافو اور بھارت کے معروف گلوکار وریندر وزنے دیاہے۔ میگھا جی نے بتایاکہ اس سے قبل اس کلام کی آڈیو ریلیز کی گئی تھی جو بہت پسندکی گئی اور اب اس کا ویڈیو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔