ابھی میری شادی کی عمر نہیں،اداکارہ ہانیہ عامر

ابھی میری شادی کی عمر نہیں،اداکارہ ہانیہ عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی شادی کے لئے بہت چھوٹی ہیں۔ہانیہ عامراورگلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پرایک لائیو سیشن رکھا جس میں دونوں نے مختلف باتیں کیں۔ سیشن کے دوران آئمہ بیگ نے اپنی دوست سے پوچھا کہ وہ عاصم اظہرسے کب شادی کررہی ہیں، یہ وہی سوال ہے جو ان کے مداح باربار پوچھتے ہیں۔جس کے جواب میں ہانیہ عامرنے کہا کہ مداح بارباریہ سوال نہیں پوچھا کریں، میں ابھی شادی نہیں کررہی ہیں، ابھی تومیں بچی ہوں اور ابھی مجھے بہت کام کرنا ہے جب شادی کا وقت آئے گا تو ضرور کروں گی لیکن ابھی تو میں اس بارے میں سوچتی بھی نہیں ہوں۔

مزید :

کلچر -