پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“ میں صوبائی وزیر راجہ راشد شریک

پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“ میں صوبائی وزیر راجہ راشد شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“ میں صوبائی وزیر برائے لٹریسی اور بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ بزریعہ فون لائن شریک ہوئے اور انھوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ اپنی سربراہی میں ہونے والے اقدامات پر مفصل گفتگو کی پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اور آشر ندیم تھے جبکہ ترجمان کرونا اور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کو کرونا وائرس کے حوالے سے مختص کردیا ہے ہم ہرروز اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تشخیص اور ٹیسٹوں پر کام کررہے ہیں۔

ور ہمارا عزم اس حوالے سے بلند ہے ہم مصیبت کی گھڑی میں اپنے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے پروگرام کے دوران اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ کی تحت الفظ میں پڑھی گئی نظم ذرا سا فاصلہ رکھنا بھی شامل تھی جسے کاشف غوری نے پروڈیوس کیا جبکہ تجزیہ کار صابر شاکر بھی بزریعہ فون لائن شریک ہوئے اور انھوں نے اس وباء کے خلاف حکومتی کارکردگی کا اظہار نہایت اطمینان سے کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ یہ ہم لوگوں کی بھی زمہ داری ہے کہ ہم حکومتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس وباء کو شکست دیں پروگرام کے اختتامی مراحل میں انچارج ڈولفن فورس اور اینٹی رائٹس فورس عائشہ بٹ نے اپنی گفتگو میں پولیس فورس کے اس وباء کے خلاف اقدامات سے سامعین کو آ گاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ناکوں پر کچھ حد تک نرمی کی جارہی ہے مگر قانون کی عملداری یم سب پر فرض ہے پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر،نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -