محسن عباس کا وائرس کے حوالے سے گیت "گئے پنچھی”ریلیز

محسن عباس کا وائرس کے حوالے سے گیت "گئے پنچھی”ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار محسن عباس نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا گیت "گئے پنچھی”ریلیز کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والے گیت کو صارفین کی طرف زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے گیت کو ایک اچھی کاوش قرار دیاہے۔ ایک صارف کے مطابق محسن عباس کی آواز جاندار اور کلام انتہائی خوبصورت ہے۔ گلوکار محسن عباس نے ایک ملاقات میں بتایا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیت تیار کیا ہے، جس کا میوزک کاشف علی کا مرتب کردہ ہے جبکہ شاعری محمود الحق کی ہے۔ اس کے ویڈیو کو صوفیان
ارشد نے ایڈیٹ کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری اس کاوش کو لوگوں نے سراہا ہے، جس پر میں ان کا مشکور بھی ہوں۔

مزید :

کلچر -