مستحقین کو راشن دے رہے ہیں،تنویر آفریدی

مستحقین کو راشن دے رہے ہیں،تنویر آفریدی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ای ایم آئی پاکستان کے تعاون سے جاری نغمہ ساز گروپ کی خدمت مہم کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں کراچی کی میوزک انڈسٹری کے میوزیشنز ٹیکنیشنز اور سنگرز کو ایک ماہ کے راشن بیگ نہایت باعزت انداز میں پیش کئے گئے تمام فنکاروں کے نام ظاہر کئے بغیر ان تک سامان پہنچایا گیا اب دوسرے مرحلے میں لاہور کے میوزیشنز ٹیکنیشنز اور مستحق فنکاروں میں رمضان پیکج تقسیم کیا جارہاہے۔ گروپ کے بانی گلوکار تنویر آفریدی خصوصی طور پر کراچی سے اپنی گاڑی پر لاہور پہنچے تھے۔

نغمہ ساز لاہور کے پہلے اجلاس کی صدارت ملک کے نامور موسیقار استادطافو خان صاحب نے کی۔

مزید :

کلچر -