ماہرہ خان کا ڈاکٹر کزن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین

ماہرہ خان کا ڈاکٹر کزن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے عالمی وبا کی فرنٹ لائن ہیرو اپنی ڈاکٹر کزن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک کزن کی تصویر شیئر کی جو کہ برطانیہ میں ڈاکٹر ہیں۔ماہرہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری کزن مہک ہے، یہ روزانہ بہت سی زندگیاں بچانے کے لیے لڑ رہی ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم سب اِس کے لیے بہت پریشان رہتے ہیں کیونکہ یہ دن رات کورونا کے مریضوں کے ساتھ ہوتی ہے لیکن وہ اپنے مقصد پر قائم ہے۔

جو وہ ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔اْنہوں نے لکھا کہ ’میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں اور آپ کو گلے لگا کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -