ایکسپورٹرز کا کارگو فلائٹس بحال اور جیم سٹون مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ

ایکسپورٹرز کا کارگو فلائٹس بحال اور جیم سٹون مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ سے کارگو فلائٹس بحال اور جیم سٹون کی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ جیم سٹون ایکسپورٹرز کو جو مسائل درپیش ہیں ان کو کم کرنے میں حکومت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس میں کمی آجائے۔ یہ مطالبہ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد نے ہنگامی اجلاس میں کیا جس میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جیم سٹون ایکسپورٹ کافی متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی وجہ سے ملک کو اربوں رو پے کا زرمبا دلہ آتا ہے جبکہ ہمارے بیرون ممالک کے جیم سٹون سے وابستہ ایکسپورٹرز کے ساتھ شپمنٹس ر کی ہو ئی ہے کیو نکہ ہمارا زیا دہ تر کا روبا ر آرڈر پر اور آن لا ئن ہو تا ہے جو ایک تشویش ناک بات ہے انہوں نے کہا کہ ہم ما ہا نہ لاکھوں رو پے ٹیکس حکومتی خزانہ میں جمع کرا تے ہیں جبکہ ہم نے اپنے ایس او پیزبھی صوبا ئی حکومت کو بھجوائے ہیں اگر حکو مت ہمارے ساتھ لا ک ڈا ؤن میں نرمی کرے تو ہم حفظا ن صحت کے اُصولو ں کے مطا بق کا روبار کر یں گے تاکہ ملک کو زرمبا دلہ کی ترسیل بھی جا ری ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -