پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،منشیات فیکٹری سیل،1 گرفتار

پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،منشیات فیکٹری سیل،1 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران شہر کے نواحی علاقے کے ایک رہائشی مکان میں قائم منشیات فیکٹری سیل کر دی، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران نشہ اور گولیاں بنانے میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم اپنے رہائشی گھر میں نشہ آور گولیاں بنانے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرتا تھا جس کے قبضے سے گولیاں بنانے والے مختلف قسم کے اوزار/مشین، 29 ہزار سے زائد تیار نشہ آور گولیاں اور تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق ایس پی رورل نجم الحسنین کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے نواحی علاقے خزانہ میں ایک رہائشی گھر میں کچھ مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں، جس پر اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او خزانہ اعجاز اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر غیر قانونی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا، اے ایس پی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او اعجاز اللہ نے تھانہ خزانہ کی حدود لڑمہ میں ایک نجی کالج کے قریب مشکوک گھر کا سراغ لگا کر گھر میں قیام پذیر افراد کی ریکی شروع جس کے دوران ٹھوس شواہد ملنے پر گھر سے ایک ملزم عبدالکریم ولد میر ویس کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر خود میں نشہ آور گولیاں بنانے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے 29 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں، تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی ہیروئن، گولیاں بنانے کی مشین وغیرہ بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم نے شریک دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -