مردان،لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر 5 گرفتار،2 میڈیکل سٹور سیل

مردان،لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی پر 5 گرفتار،2 میڈیکل سٹور سیل

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان زین علی رضا نے مردان نوشہرہ روڈ شیخ ملتون میں کرونا وائرس کے پیش نظر جاری ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع بھر میں نافذ دفعہ 144/ جزوی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جاری حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 میڈیکل سٹورز کو سیل، 8 افراد کو جرمانہ اور 5 افراد کو گرفتار بھی کر لیا جبکہ دکانداروں کو مناسب معاشرتی فاصلہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دوسرے بازاروں میں بھی غیر ضروری دکانوں کو بند کروا دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -