صوابی،جعلی اہلکاروں نے ڈرائیور کو لوٹ لیا

صوابی،جعلی اہلکاروں نے ڈرائیور کو لوٹ لیا

  

صوابی(بیورورپورٹ)کار میں سوار جعلی اہلکاروں نے پک اپ ڈرائیور کو تھانے کے بہانے لے کر ہزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا۔ ناصر خان سکنہ پابینی نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر موضع انبار کے قریب ایک موٹر کار ان کے پک اپ سے آگے اکر ان کو روکا کار میں سوار افراد نے اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے ان کو اپنے ساتھ تھانہ لے جانے کے لئے موٹر کار میں بٹھا لیا کچھ فاصلہ طے کرنے پر ملزمان میں سے ایک نے ان سے زبر دستی 86ہزار روپے، شناختی کارڈ، چھین کر موٹر سے نیچے اُتارا اور ملزمان صوابی کی جانب فرار ہو گئے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے نامعلوم جعلی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -