ڈی پی او ضلع خیبر ڈاکٹرمحمد اقبال کا لنڈیکوتل میں قائم قرنطین سنٹرزکا دورہ

ڈی پی او ضلع خیبر ڈاکٹرمحمد اقبال کا لنڈیکوتل میں قائم قرنطین سنٹرزکا دورہ

  

خیبر (بیورورپورٹ)ڈی پی او ضلع خیبر ڈاکٹرمحمد اقبال کا لنڈیکوتل میں قائم قرنطین سنٹرزکا دورہ دورے کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات چیک کئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں 8قرنطین سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن پر تقریباً 400پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں قائم سنٹرز میں 1361افراد قرنطین کر دئیے گئے ہیں جن میں 204خواتین اور253بچے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ علاقہ پیر وخیل،شیخ مل خیل اور ازغو میلہ میں گاوں کو قرنطین کر د یا گیا ہے اور وہاں پر بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے ڈی پی او محمد اقبال نے کہا کہ سخت سیکورٹی کے انتظامات اس لئے کئے گئے ہیں کہ خدانخوستہ وائرس میں مبتلا شخص کہیں گھر نہ جائیں اور ان سے وائر س پھیل نہ سکے اسکے علاوہ طورخم بارڈر پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں اور افغانستان سے آنے والے افراد کو قرنطین سنٹرز منتقل کر رہے ہیں ضلع بھر میں پولیس قرنطین سنٹرز پر ڈیوٹیاں دینے کے علاوہ ضلع بھر میں امن اومان بر قرار رکھنے کیلئے چوکس ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کیلئے سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے آج آئمہ کرام کے ساتھ میٹنگ ہیں اور انہیں ایس او پی کے بارے میں بتایا گیا ہے اور مساجد میں تراویح اور ختم القران کے بارے میں جو ایس او پی ہیں ان کے ساتھ مشترکہ لائح عمل طے کرینگے لیکن حکومت کی طرف سے جو ایس او پی ہے اس پر عمل درآمد کرینگے ڈی پی او نے کہا کہ لنڈیکوتل بازار میں نرمی کی وجہ رمضان کیلئے تیاری کرنا ہے تاکہ لوگ اشیاء خوردنوش خرید سکے اسکے علاوہ رمضان کیلئے جو پلاننگ کیا ہے اس کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -