وزیراعظم کی قیادت میں کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدام قابل ستائش ہے،فضل حکیم

وزیراعظم کی قیادت میں کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدام قابل ستائش ہے،فضل ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر اقدام قابل ستائش ہے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سب سے اہم اور بنیادی کردار عوام کو ادا کرنا ہوگا کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کیا گیا ہر فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ایم این اے جنید اکبر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور ضروری فیصلے بھی کئے گئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کررہی ہے تاکہ عوام اس وائرس سے بچ سکیں اگر عوام احتیاط نہیں کرے گی تو یہ وباء بڑی تیزی سے پھیلے گی عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے عوام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پرسختی سے عمل کریں اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -