یہ وقت کرونا پھیلاؤ روکنے اور انسانی جانیں بچانے کا ہے،نیر حسین بخاری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے خطرناک کرونا وبا کے معاملے پر وفاقی وزرا اور گورنر سندھ کے غیر زمہ دارانہ طرز عمل پر شدید ردعمل دیا ہے۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں آمرانہ زہنیت سے نہیں فہم و فراست اور تدبر سے چلتی ہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ وزیراعظم اور انکی ٹیم کی طرف سے انسانی جان کی حرمت کو نظر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومتیں لوگوں کی جان و مال کی زمہ دار ہوتی ہیں،لیکن وفاقی حکومت کا طرز عمل کھلنڈرے پن کے مترادف ہے کرونا وائرس جیسی مہلک وبا کے دوران بھی من پسندیدگی کااختیاراتی سیاست کا کھیل کھیلا جا رہا ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ چوک چوراہوں میں بیٹھے لاکھوں دہیاڑی دار حکومتی امداد کا پول کھول رہے ہیں لوگ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اعلان کردہ اور تقسیم کردہ امداد کہاں اور کس حقدار تک پہنچائی گئی کیا حکمران کرونا مریضوں کو بھی سڑکوں پر لانا چاہتی ہے۔
نیر حسین بخاری