چارسدہ، 24گھنٹوں میں ایک ہی علاقے کے 2مریض کرونا سے جاں بحق

چارسدہ، 24گھنٹوں میں ایک ہی علاقے کے 2مریض کرونا سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہی علاقے میں کرونا وائرس کے دو مریض جان بحق۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ ریلوے سٹیشن کورونہ سعید خان باغ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس نے دو افراد کی جان لے لی۔گزشتہ روز مومن ولد زرنوش اور جمعرات کے روز اصعر علی ولد سید رحمان کرونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔مرحومین کی میتوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں قبر ستان منتقل کیا جہاں چند افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی۔بعد ازاں ٹی ایم اے اہلکاروں نے پورے حفاظتی پروٹوکول کے تحت مرحومین کو سپر دخاک کیا۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ کی طرف سے کروناو ائرس کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق ضلعی چارسدہ میں کرونا وائرس کی مریضوں کی مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔مجموعی طور پر ضلع چارسدہ میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 247 تھی جن میں 202 افراد کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ 14 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔