عوام پی ٹی وی پر براہ راست نما ز تراویح میں شریک ہو کر فیوض و برکات سیمیٹیں گے: فردوس عاشق

عوام پی ٹی وی پر براہ راست نما ز تراویح میں شریک ہو کر فیوض و برکات سیمیٹیں ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کروناوبا کے اس دور میں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے پی ٹی وی پر براہ راست نماز تراویح میں شریک ہو کر فیوض وبرکات سمیٹیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا۔انہوں نے نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -